راولپنڈی ، کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ برانچ کا ڈھوک سیداں برف خانہ چوک میں جعلی بوتلیں بنانے والے ڈسٹربیوٹر کے خلاف کاروائی ، 665 بوتلیں قبضے میں لے لیں

پیر 30 اپریل 2018 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کے فوڈ برانچ نے ڈھوک سیداں برف خانہ چوک کے علاقے میں جعلی بوتلیں بنانے والے ڈسٹربیوٹر کے خلاف کاروائی کے دوران 665 بوتلیں قبضے میں لے لیں اطلاعات کے مطابق فوڈ برانچ کے عملے نے ڈھوک سیداں ،برف خانہ کے علاقے میں جعلی سافٹ ڈرنکس کی ڈسٹربیوشن کے خلاف کاروائی میں فریش کولا ،فریش لیمن ،فریش لیچی ،فریش مالٹا ،اور فریش انار کے نام سے تقریبا 665 بوتلیں قبضے میں لیں جن کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے اور Hardees ،Fast Food کو غیر معیاری صفائی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا علاوہ ازیں ٹنچ بھاٹہ ،ڈھوک سیداں ،برف خانہ ،اور پیپلز کالونی کے علاقے سے مختلف ریسٹورنٹ ،فاسٹ فوڈ ،جنرل سٹور ،اور کارخانوں سے کھانے پینے کی30 نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔

متعلقہ عنوان :