ڈی سی چارسدہ نے تنگی میں صفائی مہم کا افتتاح کردیا

پیر اپریل 23:42

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے تحصیل تنگی میں صفائی مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین اور بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے خود بھی صفائی مہم میںحصہ لیا اور مقامی لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس مہم میں ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں تاکہ علاقے کو گندگی سے پاک کرکے مقامی آبادی کو ایک صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے ۔

دریں اثنا ء پراونشل یوتھ اسمبلی اور ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفود نے بھی ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان سے ملاقات کی جس میں ان تنظیموں کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی سرگرمیوں کے بارے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کیے گئے ۔