نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان میں کتب بینی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے

پیر 30 اپریل 2018 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان میں کتب بینی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں مختلف منصوبوں پہ کام کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں میں بھی بک شاپس قائم کی جا رہی ہیں۔ ایئر پورٹس اور ریلوے سٹیشنوں کے علاوہ پبلک مقامات پر بھی یہ شاپس قائم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل بک فائونڈیشن پاکستان کا تعلیمی رفاعی ادارہ ہے جس کا قیام 1972ء میں عمل میں آیا۔ پاکستان میں کتابوں کی اشاعت اور مطالعہ کتب کے فروغ کیلئے سرگرم عمل اس ادارے کا صدر دفتر اسلام آباد میں واقع ہے۔ اس کے علاوہ اس ادارہ کے صوبائی صدر دفاتر، علاقائی دفاتر اور کتب سیل پوائنٹس بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ ادارہ مختلف موضوعات پرکتب شائع کرنے کے علاوہ بچوں کے ادب کے فروغ میں بھی کوشاں ہے۔ علاوہ ازیں یہ ادارہ نابینا افراد کیلئے بھی بریل کتب شائع کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :