وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے حضرت حافظ عبداللہ شاہ ؒ کا سالانہ عرس میں شرکت کے لئے پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب

پیر 30 اپریل 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) حضرت حافظ عبداللہ شاہ ؒ کا سالانہ عرس 10تا 17دسمبر، 2018 آگرہ، بھارت میں منعقد ہو گا۔ وزارتِ مذہبی امورنے عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 07مئی، 2018 تک اپنے مرتب کردہ نئے فارم پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ 150پاکستانی زائرین عرس میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اگر درخواستیں اس تعداد سے زیادہ وصول ہوئیں تو 23مئی، 2018 کو دِن 11 بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے 150 زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔

عرس سے متعلق دیگر ہدایات اور درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ www.hajjinfo.org اور www.mora.gov.pk سے یا وزارت کے فیس بک پیج www.facebook.com/mora.official سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پرانے فارموں پر کوئی بھی درخواست قابل ِ قبول نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :