آئیسکوچیف باسط زمان احمد کے فیلڈ دفاتر خاص طور پرسب ڈویژنل دفاتر کے اچانک دورے

صارفین سے کسی قسم کی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گئی، فیلڈ افسران اور عملہ کو تنبیہ

پیر 30 اپریل 2018 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف باسط زمان احمد نے فیلڈ دفاتر خاص طور پرسب ڈویژنل دفاتر کے (سرپرائز) دورے شروع کر دیئے ہیں، ان دوروں کا مقصد صارفین کو مہیا کی جانے والی سروسز کے معیار کا جائزہ لینا ہے۔ ترجمان کے مطابق آئیسکو چیف نے واضح پیغام کے ذریعے تمام فیلڈ افسران اور عملہ کو تنبیہ کی ہے کہ صارفین سے کسی قسم کی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گئی۔

(جاری ہے)

صارفین کی تمام شکایات خاص طور پر بجلی بندش کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔آئیسکو چیف نے ایس ڈی او دفاتر کی چیکنگ کے دوران ٹرانسفارمرز ریپئرنگ اور کمپلینٹ رجسٹرڈ کو خاص طور پر چیک کیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ ٹرانسفارمرز کا لوڈ بیلنس کیا جائے اور اگر اوورلوڈنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمرز کو نقصان ہو اتواس کا ذمہ دار فیلڈ انچارج ہو گا۔ صارفین کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :