ڈویژن بھر میں جانوروں کو مختلف متعدی بیماریوں سے بچائو کیلئے ویکسینیشن مہم بھرپور انداز میں جاری ہے،ڈائریکٹر لائیوسٹاک

پیر 30 اپریل 2018 23:46

فیصل آباد۔ 30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ڈویژن بھر میں جانوروں کو مختلف متعدی بیماریوں سے بچائو کیلئے ویکسینیشن مہم بھرپور انداز میں جاری ہے‘ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے فارمرز سے کہا ہے کہ وہ جانوروں کی خوراک اور پانی کا خصوصی خیال رکھیں اور علاقہ کے ویٹرنری آفیسر سے رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں فوری علاج معالجہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مویشی پال کو ان کی دہلیز پر سروسز فراہم کرنے کے لئے ویٹرنری ڈاکٹرز سرگرم عمل ہیں جبکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں بھی کام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :