پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں محنت کش برابر کے شریک ہیں، توفیق بٹ

پیر 30 اپریل 2018 23:48

گوجرانوالہ ۔ 30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں محنت کش برابر کے شریک ہیں‘ پنجاب حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے‘ یوم مزدور کے موقع پر پاکستان بھر کے مزدوروںکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ پر عزم ،محنتی اورہنر مند محنت کش پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ یہ دن ہمیں جبرواستبداد کیخلاف مزدوروں کی عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :