امن وامان کی بحالی اور عوام کی معیار زندگی بلند کرنے میں ایف سی بلوچستان بھرپور کردار ادا کررہی ہے، میجر جنرل سردار طارق امان

پیر 30 اپریل 2018 23:52

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل سردار طارق امان نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی بحالی اور عوام کی معیار زندگی بلند کرنے میں ایف سی بلوچستان بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماشکیل میں ایف سی ہسپتال کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میں فوجی افیسران سمیت علاقہ کے عمائدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ ایف سی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ عوام کی بنیادی مسائل بھی حل کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ماشکیل بلوچستان کی ایک دور افتادہ علاقہ ہے جہاں ایف سی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ایف سی ہسپتال سے علاج معالجے کے بہترین سہولت ملے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہے ملک سے پیار کرتے ہیں اور اپنے علاقوں میں ایف سی کیساتھ ساتھ امن و امان کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیم صحت ابنوشی ودیگر مسائل حل کرکے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کردار ادا کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ اپنے علاقوں میں تعلیم کی فروغ کیلئے بھی کردار ادا کرکے اپنے بچوں کو پڑھائیں تاکہ لکھا پڑھا بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔