عامر لیاقت کی سٹیج پر کرسی کی بجائے نیچے بیٹھنے کی تصاویر وائرل،لوگوں کے طعنوں پر پرسکون ردعمل دے کر مخالفین کے منہ بند کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 30 اپریل 2018 23:20

عامر لیاقت کی سٹیج پر کرسی کی بجائے نیچے بیٹھنے کی تصاویر وائرل،لوگوں ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30اپریل 2018ء) :گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے جلسے میں عامر لیاقت کی سٹیج پر کرسی کی بجائے نیچے بیٹھنے کی تصاویر وائرل ہوئیں تو وہ سوشل میڈیا پر ایک موضوع بن گئے۔جس پر عامر لیاقت نے،لوگوں کے طعنوں پر پرسکون ردعمل دے کر مخالفین کے منہ بند کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق کل پاکستان تحریک انصاف نے پاکستانی سیاسی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ منعقد کر کے اپنے مخالفین کو حیران کن جواب دے دیا۔

ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین نے جلسے میں موجود چھوٹی چھوٹی خامیوں کو اچھالا اور انکو موضوع بنایا تا کہ جلسے کی اہمیت کو دبایا جا سکے۔ایسے ہی حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننے والے عامر لیاقت کی ایک تصویر ہے۔جس میں عامر لیاقت حسین کرسی کی بجائے سٹیج کی زمین پر بیٹھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے جلسے میں عامر لیاقت کی سٹیج پر کرسی کی بجائے نیچے بیٹھنے کی تصاویر وائرل ہوئیں تو وہ سوشل میڈیا پر ایک موضوع بن گئے۔

انکے مداحوں نے اس اقدام کو انکی انکساری سے تعبیر کیا تو دوسری جانب انکے مخالفین نے انکا خوب مذاق بنایا۔ٹوئٹر میں ایک ایسی ہی بحث کے دورا ن انہوں نے اس سب انتہائی پر سکون رد عمل دے کر مخالفین کے منہ بند کر دئیے۔ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیچے بیٹھنے والے کبھی گرا نہیں کرتے ۔