یونی لیور پاکستان لمٹیڈ نے پنجاب میں چار فیکٹریوں کی مینو فیکچرنگ کی استعداد میں اضافہ کیلئے 120 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

منگل 1 مئی 2018 10:30

یونی لیور پاکستان لمٹیڈ نے پنجاب میں چار فیکٹریوں کی مینو فیکچرنگ کی ..
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) یونی لیور پاکستان لمٹیڈ نے پنجاب میں چار فیکٹریوں کی مینو فیکچرنگ کی استعداد میں اضافہ کیلئے 120 ملین ڈالر کی سرمایہ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونی لیور پاکستان کے سپلائی چین شعبہ کے سربراہ فہیم خان نے کہا ہے کہ آئیندہ تین سال کے دوران 120 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے پنجاب میں واقع چار مختلف کارخانوں کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے میکرواکنامکس استحکام کی روشنی می نئی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور پاکستان کی صنعتی وتجارتی سرگرمیوں میں ہونے والا اضافہ مثبت اقتصادی اعشاریوں کی عکاسی کرتا ہے جس کی روشنی میں کمپنی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔