Live Updates

شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے جلسے میں باتیں کیوں سُنائیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مئی 2018 11:15

شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے جلسے میں باتیں کیوں سُنائیں؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں شاہ محمو د قریشی اور شیخ رشید پرابھی ہاتھ ہلکا رکھا ہے اور مزید کچھ نہیں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی کوئی بات کبھی نہیں بھولتے۔ وہ شاہ محمود قریشی کے بارے میں مزید بتانے سے رُک گئے۔

انہیں معلوم تھا کہ 2013ء میں پی ٹی آئی جوائن کرنے سے قبل شاہ صاحب نے رائے ونڈ میں ایک ملاقات کی تھی، خان صاحب کو یہ یاد تھا۔ شاہ محمود قریشی نواز شریف کے پاس گئے تھےاور انہوں نے وہاں کچھ لین دین کرنے کی کوشش کی تھی ،اور پوچھا تھا کہ آپ مجھے کیا دیں گے ، موصوف وہاں گئے تھے وہاں ان کی بات نہیں بنی تھی ،جس کے بعد عمران خان ان کا سیکنڈ آپشن تھے ،ورنہ وہ تو رائے ونڈ کے سیاسی مجاور بننا چاہتے تھے ، عمران خان نے شاہ صاحب کے ساتھ بالکل صحیح کیا، اب لوگوں کو سمجھ آنی چاہئیے ۔

(جاری ہے)

کہ کوئی محبت یا پیار نہیں ہوتا ، جب تک فائدہ نظر نہیں آرہا تھا شاہ صاحب نے عمران خان کی پیشکش پر یہی کہا کہ یہ کون سا پاگل آ گیا ہے۔ جلسے میں عمران خان نے صحیح کہا ۔وہ یہ بتانا چاہ رہے تھے کہ آپ کا اپنا فائدہ تھا اس لیے آپ پی ٹی آئی میں آئے کیونکہ سب پاور کی گیم ہے۔ انہوں نے شیخ رشید کو بھی سنا دیا کہ دیکھ لیں یہ کتنا بڑا مجمع ہے جس سے آپ خطاب کررہے ہیں۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات