سنجے دت قازقستان میں فلم’’تور باز‘‘کی عکسبندی میں مصروف

منگل 1 مئی 2018 11:38

ممبئی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بالی وڈ کے نامور اداکار سنجے دت ان دنوں قازقستان میں فلم’’تور باز‘‘کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت اداکارہ نرگس فخری فلم کی پوری ٹیم اور اپنی فیملی کیساتھ قازقستان میں موجود ہیں،جہاں وہ فلم ’’تور باز‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، نرگس نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سنجے دت کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر بھی شئیر کی ہے جس میں ان کے پیچھے برف ہی برف دکھائی دے رہی ہیں۔ سنجے فلم میں ایسے آرمی جوان کا کردار نبھارہے ہیں جو چھوٹے بچوں کو خودکش بمبار بننے سے بچاتاہے۔

متعلقہ عنوان :