پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی کاسبب بنے گا ،

ٹرانسپورٹیشن مد میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی‘افتخار بشیر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد اس مد میں سیلز ٹیکس میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 1 مئی 2018 13:20

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی کاسبب بنے گا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے بجٹ کے فوری بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسی منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنے گا ٹرانسپورٹیشن کی مد میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا ،حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد اس مد میں سیلز ٹیکس،پٹرولیم لیوی ٹیکس و دیگر ٹیکسز واپس لیے جائیں تاکہ پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیرچوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میںاضافہ باعث فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔جس سے عوام اور صنعتکار متاثر ہونگے ۔انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں سے ہر چیز مہنگی ہوجائے گی اس لیے ا س اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر ایسا کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔