رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی کے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال

معروف ٹی وی اینکر رابعہ انعم سب پر بازی لے گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مئی 2018 14:39

رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی کے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) : پی ٹی آئی کے مینار پاکستان میں ہونے والے کامیاب سیاسی پاور شو کے بعد ن لیگی رہنما اپنی بد حواسی کو چھُپانے کے لیے طرح طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ ان تمام بیانات میں ن لیگی رہنما عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے بیانات سب سے زیادہ قابل اعتراض ہیں جن پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق غلیظ زبان کے استعمال پر معروف ٹی وی اینکر رابعہ انعم نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر یہ لوگ عوام کے سامنے معافی نہیں مانگتے تب تک عابد شیر علی ، رانا ثنا اللہ اور ایسے دیگرزن بیزار لوگوں کے انٹرویوز کا میں بائیکاٹ کروں گی۔انہوں نے ساتھی اینکرز اور دیگر خواتین صحافیوں کو دعوت دی کہ ان تمام زن بیزار سیاستدانوں کا بائیکاٹ کریں۔

(جاری ہے)

رابعہ انعم کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کالم نگار مہر تارڑ نے لکھا کہ آئیے تمام سیاسی جماعتوں میں موجود زن بیزار سیاستدانوں سمیت معروف شخصیات کا بائیکاٹ کریں۔
معروف خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں ان بیانات کی مذمت کی اورکہاکہ ایسے بیانات عورت کے لیے ان کی نفرت کی عکاسی کرتے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے خواتین سے متعلق نازیبا بیانات پر ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔