ترجمان پنجاب حکومت کی وزراء کےخواتین سےمتعلق نازیبا بیانات کی مذمت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 مئی 2018 15:00

ترجمان پنجاب حکومت کی وزراء کےخواتین سےمتعلق نازیبا بیانات کی مذمت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی 2018ء) : ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے ن لیگی وزراء کے خواتین سے متعلق نازیبا بیانات کی مذمت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اورطلال چودھری  کے خواتین سےمتعلق بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ طلال چودھری نےبھی جوذاتی حیثیت میں کہا اس کی بھی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی روایت نہیں ڈالنی چاہیے جس میں ایسی زبان استعمال کی جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے بے ہودہ زبان استعمال کرنے میں تمام حدیں پار کردیں۔

(جاری ہے)

وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں گھریلوخواتین نہیں تھیں، انکے ٹھکمے بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔

اسی طرح وزیرمملکت عابد شیرعلی نے اپنی تقریر میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا۔ اپنی گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی بھی گھومنے آئی تھی ، ٹریکٹر ٹرالی نے کہا کہ ڈون ٹچ می، میں نے کہا کہ تم میں ٹچ کرنے کے لیے ہے ہی کیا۔