لاہور؛انتخابات میں خواجہ سعد رفیق این اے 131 ،خواجہ سلمان رفیق این اے 129 سے قسمت آزمائی کریں گے

خواجہ سعد رفیق کا شہباز شریف سے ملاقات کے بعد فیصلہ

منگل 1 مئی 2018 15:28

لاہور؛انتخابات میں خواجہ سعد رفیق این اے 131 ،خواجہ سلمان رفیق این اے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) آئندہ الیکشن کے لئے لیگی وزراء نے اپنی اپنی حکمت عملی تیار کر لی۔ خواجہ سعد رفیق این اے 131 جبکہ ا کے بھائی خواجہ سلمان رفیق این اے 129 سے قسمت آزمائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ انتخابات کے لئے مسلم لیگ(ن) کے وزراء نے اپنی پالیسی تیار کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

ملاقات کے بعد خواجہ سعد رفیق نے فیصلہ کیا کہ وہ حلقہ این اے 131 سے الیکشن لڑ کر اپنی قسمت آزمائی کریں گے جبکہ پارٹی نے بھی انہیں این اے 131 سے ٹکٹ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ دوسری طرف ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو حلقہ این اے 129 سے ٹکٹ دیا جائے گا وہ وہاں پر اپنی قسمت آزمائی کریں گے جبکہ (ن) لیگ نے پی پی پی 161 سے ایم پی اے چودھری یاسین کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔