حکومت مزدوروں کے حالات کار بہتر بنانے اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہی ہے ،ْ مریم اور نگزیب

مزدوروں کی صحت، خوراک اور انہیں مختلف ہنر سکھا کر ترقی کے عمل کو پائیدار بنایا جاسکتا ہے ،ْوزیر اطلاعات کا بیان

منگل 1 مئی 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت مزدوروں کے حالات کار بہتر بنانے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ مزدوروں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ دنیا بھر میں ہونے والی ترقی میں مزدوروں نے کلیدی کردار ادا کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہمیں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، فلاح وبہبود اور سماجی تحفظ کی فراہمی کی جدوجہد میں ان کا بھر پور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ اللہ تعالی نے محنت کرنے والے کو اپنا دوست قرار دے کر اس کی عزت وعظمت واضح فرما ئی ،ْپسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت کی فراہمی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے، محنت کشوں کو با اختیار بنا کر ترقی کے اہداف زیادہ تیزی سے حاصل ہوسکتے ہیں۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیبموجودہ جمہوری حکومت مزدوروں کے حالات کار بہتر بنانے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ متعلقہ اداروں کی اصلاح اور نظم و ضبط کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مزدور کی ترقی ملک اور معاشرے کی ترقی ہے ،ْمحنت کی عظمت پر یقین رکھنے والی اقوام دنیا میں سربلندی ہوئیں ،ْمزدوروں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مزدوروں کی صحت، خوراک اور انہیں مختلف ہنر سکھا کر ترقی کے عمل کو پائیدار بنایا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانی نے مزدوروں کے حقوق کو دنیا میں تحریک کی شکل دی جو مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔