پاکستان سمیت دنیا بھر میںمزدوروں کا عالمی دن منایا گیا

منگل 1 مئی 2018 15:30

لاہور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںمزدوروں کا عالمی دن منایا گیا، ملک بھر میں عالمی یوم مزدوراں کے سلسلہ میں عام تعطیل رہی جس کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ عدالتوں میں بھی عام تعطیل رہی ، لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتیں مکمل بند رہیں ۔

(جاری ہے)

مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا لاہور سمیت مختلف شہروں میں مختلف سیاسی جماعتوں کی ذیلی مزدور تنظیموں، مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی لیبر تنظیموںاور مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے تحت خصوصی ریلیوں ، واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیا جس میں عالمی یوم مزدوراں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالنے سمیت مزدوروں کیلئے کام کاج کے بہتر ماحول کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا۔