مقامی ادارہ اینوویٹ کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو ایوارڈز دینے کی تقریب

منگل 1 مئی 2018 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ملک کے مختلف شعبوں جن میں تعلیم،بزنس،انڈسٹری اور میڈیا قابل ذکر میں نمایاں کارکردگی کرنے والی نامور شخصیات کو تعلقات عامہ کے ادارہ اینو ویٹ کے ارسلان علی اور سیدّ ناصر علی کی جانب سے ایوراڈ زکا اجراء شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلے کی پہلے بزنس ایکسیلینس ایوارڈ ز کی تقسیم کی تقریب گزشتہ شام ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سندھ کے اطلاعات و ٹرانسپورٹ کے وزیر سیدّ ناصر حسین شاہ تھے۔

تقریب میں بلوچستان کے اقلیتی امور کے وزیر گنیش کمار،سابق سینیٹر عبدالحسیب خان، محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک،بلوچستان کے ممتاز صنعتکار سردار شوکت پوپلز ئی اور ٹی وی اینکر ندیم مولوی کے علاوہ تعلیمی اداروں اور ٹریڈ و انڈسٹری کے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اینوویٹ کی جانب سے ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا اظہار کرنے پر جن نامور شخصیات کو ایوارڈز دئے گئے ان میں ایپٹیما کے سابق چیرمین طارق مسعود، کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر، عارف حبیب گروپ کے احسن محنتی، سی پی ایل سی کے سابق چیف احمد چنائے، پاکستان اسٹیل ملز کے چئیرمین انجینیر عبدالجبار،مولوی فوڈ کے ماہ وش مولوی،جے ایس گلوبل کے سی ای او کامران ناصر، ڈیری ایسوسی ایشن کے شاکر عمر گجر،ایس ایس جی سی کے شہباز اسلام،بلوچستان کے تاجر عبدالشکور کالار اور اسفندریار کالار اور میڈیا سے مسز ماہ نور، ،ثنا ہاشمی اور اختر شاہین رند شامل تھے۔