پنجگور بازار گچک مارکیٹ میں گیس سیلنڈر ،پٹرول کی دکانوں میں آتشزدگی، ایک شخص زخمی،لاکھوں مالیت کی پٹرولیم مصنوعات سمیت دو موٹر سائیکل جل کر راکھ

منگل 1 مئی 2018 17:25

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پنجگور بازار گچک مارکیٹ میں گیس سیلنڈر اور پٹرول کی دکانوں میں آتشزدگی ایک شخص جھلس زخمی ہوگیا لاکھوں روپے کی مالیت کی پٹرولیم مصنوعات سمیت دو موٹر سائیکل جل کر راکھ ہوگئیں ایک گاڑی کو جزوی نقصان آدھا گھنٹہ بعد آگ پر قابو پالیا گیا تفصیلات کے مطابق پنجگور بازار گچک مارکیٹ میں آتشزدگی کے دوران گیس سلنڈر کی دو دکانین جل گئیں آتشزدگی کے دوران دکان مالک سمیر احمد ولد حاجی بہار شدید جھلس گیا اوردکانوں کے سامنے کھڑی دو موٹر سائیکلیں اورلاکھوں روپے کی پٹرول اور دیگر اشیاء بھی جل کر رکھ بن گئے آگ گاڑی سے پٹرول خالی کرنے کے دوران لگی جو ادھا گھنٹہ بعد جاکر قابو کرلیاگیا آتشزدگی کے دوران جھلسنے والے شخص سمیراحمد کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا پنجگور میں جگہ جگہ پٹرول اور گیس سیلنڈرز کی دکانین ہیں جن سے کسی بھی وقت بڑے حادثات رونما ہوسکتے ہیں کیونکہ پنجگور میں لوکل انتظامیہ کے پاس مناسب مشینری موجود نہیں ہے جو بڑے حادثات سے نمٹ سکے عوامی حلقوں نے بازار میں آتشزدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں