اے ایس ایف نے پشاورایئرپورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

منگل 1 مئی 2018 18:08

پشاور۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکورٹی فورس نے کامیاب کارروائی کے دوران ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ملزم سے 4 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمدکی گئی ۔ملزم شیرزادہ ولد حیران جی پشاور سے پی آئی اے کی فلائٹ نمبرPK-353سے کراچی اور پھر سعودی عرب جدہ جارہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔