آفتاب احمد خان شیر پائو کی افغانستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت

انتہائی وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے ، واقعات میں جاں بحق، زخمی ہونے والے افراد کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا

منگل 1 مئی 2018 19:35

آفتاب احمد خان شیر پائو کی افغانستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مزمت کی اور اسے انتہائی وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے ان واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان انھوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اوراس غم کی گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات خطہ کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنا کسی صورت بھی ٹھیک اور قابل برداشت نہیں اور اس کا مقصد انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔انھوں نے افغانستان دھماکوں میں جاں افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔