صحبت پور میں بھی مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا

شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلیاں اور مزدوروں کی شان میں سیمینار ر منعقد کئے گئے

منگل 1 مئی 2018 19:50

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) دنیا بھر کی طرح صحبت پور میں بھی مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے سرتغاری یونین اور مستری مزدور یونین ودیگر سیاسی وسماجی تنظیموں نے شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلیاں نکالیں اور مزدوروں کی شان میں سیمینار منعقد کیئے گئے۔سر تغاری مزدور یونین کے صدر محمد بچل اور مستری مزدور یونین کے صدر محمد اقبال عباسی کی قیادت میں مزدوروں کے عالمی دن پر شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ریلیاں نکالیںگئیں۔

ریلیاں شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئیں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ریلی میں صحبت پور ضلع بھر کے مزدوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جن پر مزدوروں کی شان اور شہید مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے نعرے اور جملے درج تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نعرے لگاتے ہوئے مستری مزدور یونین کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں شریک ہوئے۔

سیمینار میں کثیرتعداد میں مزدوروں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد سیمینار کے مہمان خاص سابق صوبائی وزیر سلیم خان کھوسہ و اعزازی مہمان ضلعی زکوةٰ کمیٹی کے چیئرمین فتح علی خان کھوسہ تھے۔سیمینار میں میر سلیم خان کھوسہ ،فتح علی خان کھوسہ،مستری مزدور یونین صحبت پور کے ضلعی صدر محمد اقبال عباسی،لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد اسلم لاشاری،juiکے رہنما عبدالرحمٰن پرکانی،مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر محمد حسین گولہ،سیسا کے ضلعی صدر عبدالحلیم تھہیم،BNPکے بقا محمد بقا ودیگر نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1886 کے عظیم مزدور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج دنیا بھر میںمظلوم محکوم اور غریب محنت کشوں میں جذبے ہمت اور اپنے حق کی جدوجہد سامراجی طاقتوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف شکاگو کے عظیم شہداء کی لازوال اور ناقابل فراموش داستان کی یادوں کو سمیٹ کر منایا جارہا ہے۔

انھوں نے آج بھی مزدور وں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا۔غریب مزدور آج بھی مزدوروں کے عالمی دن پر کام کر رہا ہے کیونکہ مزدور اگر ایک دن مزدوری نہ کرے تو ان کے بچوں کا گزارہ ناممکن ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے بچوں کے لیئے بھی اقدامات کرے تاکہ مزدور کا بچہ بھی آگے بڑھ پائے۔اس موقع پو ر مستری مزدور یونین کے صدر محمد اقبال عباسی نے مزدوروں کی اجرت 400سے بڑھا کر 450 کرنے کا اعلان کیا۔اور سابق صوبائی وزیر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ موقع ملا تو میں مزدوروں کے لیئے مزدور کالونی بنانے کے لیئے ضرور کوشش کرونگا۔

متعلقہ عنوان :