وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر سورن سنگھ قتل کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی بلدیو کمار کو رہا کردیا

منگل 1 مئی 2018 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر سورن سنگھ قتل کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی بلدیو کمار کو باعزت طور پر رہا کردیا گیا،بلدیو کمار کو شک کی بنیاد پر بریت دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیرسورن سنگھ قتل کے الزام میں گرفتار بلدیو کمار کیس کی سماعت انسداد دہپشت گردی کی عدالت بونیرڈگر میں ہوئی ،عدالت نے بلدیو کمار کو کیس میں شک کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے،وزیر اعلی کے مشیر سورن سنگھ کو تئیس اپریل دو ہزارسولہ کو بونیر میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کے الزام میں بلدیو کمار سمیت چھ ملزموں کو گرفتارکیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :