آصف زرداری نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، سعید غنی

یہ باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںکہ میاں صاحب اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیکر پیپلز پارٹی کیخلاف مہرہ بنے ہیں، صوبائی وزیر

منگل 1 مئی 2018 20:42

آصف زرداری نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) صوبائی وزیراور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاکہ گزشتہ روزہی تردید جاری کردی تھی کہ آصف زرداری نے ایساکوئی بیان نہیں دیا، یہ باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںکہ میاں صاحب اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیکر پیپلز پارٹی کیخلاف مہرہ بنے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کیخلاف سازش کے بینی فشری نوازشریف ہی رہے ہیں، نواز شریف نے ایساکوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے پارلیمنٹ اور سیاسی قوتیں مضبوط ہوں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے بینظیرکی شہادت سے پہلے انتخابات کا بائیکاٹ کیا لیکن بینظیر نے انھیں انتخابات لڑنے کے لیے قائل کیا، پیپلز پارٹی کا جمہوریت کے لیے ایک کردار رہا ہے، نواز شریف کے منہ سے یہ باتیں اچھی نہیں لگتیں۔