بلوچستان کے 14 اضلاع میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت کل ہوگی

منگل 1 مئی 2018 20:46

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بلوچستان کے 14 اضلاع میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت کل بدھ کو ہوگی۔ سندھ سے کمیشن کے رکن عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 5رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ،چاغی، قلات، خضدار،آواران، لسبیلہ، خاران، واشک،کیچ ، پنجگور اور گوادر کے اضلاع کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج) بدھ( کو ہوگی۔الیکشن کمیشن میں ان اضلاع سے 62اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔