کوئٹہ میںآئے روز دہشتگردی و ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومتی مشینری کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مصطفی کمال

منگل 1 مئی 2018 20:46

کوئٹہ میںآئے روز دہشتگردی و ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومتی مشینری کی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ بلوچستان کے رہنما مطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صوبے میں آئے روز دہشتگردی و ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومتی مشینری کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو صوبائی دفتر میں ایک مختا رسٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہی چیف جسٹس آف پاکستان کو کوئٹہ میں ہزارہ قوم کی نسل کسی کا بھی ازخود نوٹس لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتیں کھلم کھلا انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ، سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے جو کہ نیشنل ایکشن پلان کے خلاف سازش ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی جان عابدی نے کہا کہ اسوقت پوری دنیا کو در پیش بد امنی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عدل و انصاف کی راہ پر گامزن ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کیلئے حقیقی نمائندگان خدا کے دامن سے وابستگی اختیار کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانیت ایک مسیحا کی منتظرہے جو ظہور فرما کر ظلم و بربریت اور استبداد سے بھری دنیا کو عدل و انصاف سے لبریز کریں گے۔اس موقع پر ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی کہ جس میں اجلاس کے شرکا ء نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کوئٹہ میں جاری دہشتگردی کا نوٹس لیں۔اجلاس کے شرکاء نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ کالعدم جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔