گارڈن پولیس کی کارروائی، 5 جواری گرفتار کرلیے گئے

منگل 1 مئی 2018 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی5جواری کو گرفتار کرلیا ہے ،جواریوں کے قبضے سے جوئے کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گارڈن پولیس نے جواریوں کے خلاف کریک ڈائون کیا۔کریک ڈائون میں پولیس نے 5 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں حبیب، انور، رئیس، تبرک حسین اور عرفان شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار جواریوں کے قبضے سے جوئے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :