گھوٹکی پولیس کی کاروائیاں، کرکٹ جوا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 جواریوں کو گرفتار کر لیا

منگل 1 مئی 2018 21:49

سکھر۔ یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) گھوٹکی پولیس نے کاروائیوں کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کرکٹ جوا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 جواریوں کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کیمطابق ڈہرکی پولیس نے ڈہرکی سٹی میں کرکٹ پر ہونے والی جوا کے خلاف کریک ڈاؤن 13 افراد گرفتار کر لیے گئے، 20000 نقدی، 13 موبائل فون، 1 LCD برآمد کی گئی، کیس ڈہرکی تھانے پر داخل کر لیا گیا ہے ، ملزمان میں غلام رسول گڈانی، غلام حیدر شیخ، خلیل احمد میرانی،تنویر راجڑی، سجاد ملک، ممتاز میرانی ، محمد شریف ملک، گل حسن پنھور، صدام بھیو، جھانزیب راجڑی ، عبدالرسول بھیو، نادر شیخ،اورغلام مرتضیٰ بھٹو شامل ہیں، ایس ایس گھوٹکی کامران نواز نے بہترین کاروائی کرنے پر پولیس کے لیے شاباشی کا پیغام بھیجا ہے ۔

متعلقہ عنوان :