دھرمیندرا اورراج کمار ہیرانی کو راج کپور ایوارڈ سے نوازا گیا

بدھ 2 مئی 2018 09:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار دھرمیندرا کو راج کپور لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ اور ہدایتکار راج کمار ہیرانی کو راج کپور سپیشل کنٹریبیوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 55 ویںمیراٹھی فلم ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دھرمیندرا کو راج کپور لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ اور راج کمار ہیرانی کو راج کپور سپیشل کنٹریبیوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ایوارڈ ملنے پر دھرمیندرا کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اس سے نہ صرف میرا دل خوش ہوا ہے بلکہ میری روح تک خوش ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :