Live Updates

میڈیا چینلز نے کروڑوں روپے اشتہارات روک کر 4گھنٹے عمران خان کی تقریر کیوں دکھائی؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 مئی 2018 11:27

میڈیا چینلز نے کروڑوں روپے اشتہارات روک کر 4گھنٹے عمران خان کی تقریر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔ 02 مئی2018ء) معروف صحافی عامر متین کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کی ساہیوال میں کی گئی تقریر ایک شکست خوردہ تقریر تھی۔اور ان کو اب سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے بیانئیے اور انتخابات کی حکمت عملی میں کیا فرق ہے۔اور مریم نواز صیح گلا کر رہی تھیں کہ ہمیں ٹی وی میڈیا بھی نہیں دکھا رہا۔

(جاری ہے)

عامر متین کا کہنا تھا کہ جو بھی وجوہات تھیں لیکن عمران خان کی 4 گھنٹے کی تقریر کو پرائم ٹائم میں دکھایا گیا۔اور تمام چینلز نے کروڑوں کے اشتہار چھوڑ کر عمران خان کی تقریر دکھائی۔پورا پاکستان عمران خان کی تقریر سنتا رہا۔ملسم لیگ ن کی اپنی حکومت ہے۔لیکن یہ اپنی ہی حکومت میں ہی اتنے بے بس ہو گئے ہیں کہ پی ٹی وی بھی ان کی تقریر نہیں دکھا رہا تھا۔جب مریم نواز اپنی تقریر میں کہیں گی کہ فوج،عدلیہ اور میڈیا ان کے خلاف ہو گیا ہے تو پھر کون پاگل ان کی تقریر دکھائے گا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات