2 سعودی شہریوں کا سر قلم کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 11:39

2 سعودی شہریوں کا سر قلم کر دیا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عدالت نے 2 سعودی شہریوں کے 5 سال لڑکے کو زدوکوب کر کے اور اسکے والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر سر قلم کر دئیے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی شہری ابوطالب قیسی نے اپنے 5سالہ بیٹے فیصل کو ڈنڈے مار کر، اس کے ہاتھ جلا کر اور اس کے نازک اعضاءپر کاری ضرب لگا کر قتل کردیا تھا۔

جبکہ وزارت داخلہ نے ایک اور کیس کے بارے میں بیان جاری کر کے بتایا کہ سعودی شہری محمد بن عایض القحطانی نے اپنے گھر کی چھت پر گھات لگا کر اپنے باپ کو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ لہذا ریاض عدالت نے دونوں شہریوں کا گزشتہ روزان سفاکانہ جرائم پر سر قلم کر دیا ہے ۔ تاکہ یہ باقی لوگوں کے لیے عبرت کا نشانہ بن سکیں ۔