شادی ہالز کیس، اعتراضات کل کے بعد جمع نہیں ہونگے، چیف جسٹس

قواعد کے تحت شادی ہالز فضلہ اور سیوریج کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کرنے کے پابند ہوں گے ،ْ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان

بدھ 2 مئی 2018 14:26

شادی ہالز کیس، اعتراضات کل کے بعد جمع نہیں ہونگے، چیف جسٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا شادی ہالز کے بارے میں کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ وفاقی محتسب رپورٹ کے خلاف جس نے اعتراضات دینے ہیں کل رات تک جمع کروا دیں ،ْ پھر کسی کا اعتراض نہیں سنا جائے گا۔ بدھ کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے شادی ہالز کے معاملے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شادی ہالز کی ریگولیشن میں فضلہ اور سیوریج سے متعلق قواعد موجود ہیں، قواعد کے تحت شادی ہالز فضلہ اور سیوریج کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کرنے کے پابند ہوں گے۔اس موقع پر شادی ہالز کے وکیل کا موقف تھا کہ شادی ہالز کو اعتراضات دائر کرنے کا موقع دیا جائے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ وفاقی محتسب رپورٹ کے خلاف جس نے اعتراضات دینے ہیں آج رات تک جمع کروا دیئے جائیں آج کے بعد کسی کا اعتراض نہیں سنا جائیگا ،ْاس موقع پر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔