فلم راضی کو برطانوی سنسر بورڈ نے ریلیز کا سرٹیفیکٹ دے دیا

بدھ مئی 15:03

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ فلم راضی کو برطانوی سنسر بورڈ نے بغیر کوئی منظر کاٹے 12اے سرٹیفیکٹ دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم راضی 11مئی کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جسے برطانوی سنسر بورڈ نے بغیر کوئی منظر کاٹے 12اے سرٹیفیکٹ دے دیا ہے، فلم کی کہانی ہریندر سکا کے ناول کالنگ سہمت سے ماخوذ ہے جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ پاکستانی آرمی آفیسر سے شادی کرتی ہے اور بھارت کے لئے بطور جاسوس کام کرتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :