ساہیوال، پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کر نے والوں کیخلاف آپریشن ، چھ افراد گرفتار، ایک فرار

بدھ 2 مئی 2018 15:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کر نے والوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران چھ افراد کو گرفتار کر لیا ایک فرار ہو گیا۔مچھلی بازار میں علی رضا کو آتش بازی کا سامان فروخت کر تے ہوئے گرفتار کر لیا اور آتش بازی کا سامان پٹاخے دس ہزار،شر لیاں 120۔پھول جھڑی 130ڈبے بر آمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

دو سرے دوکاندار عرفان سے 5500پٹاخے ،120پھول جھڑیاں بر آمد کر لی جبکہ عرفان پولیس کو چکر دے کر فرار ہو گیا ۔

دیپالپور بازار میں پولیس نے راشدا ور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا ۔38انار،بھاری مقدار میں پٹاخے وغیرہ بر آمد کر لئے۔چک 53۔فائیو ایل میں پولیس نے تین دوکانداروں ریاض،حیدر علی اور علی رضا کو گرفتار کر لیا ۔تین سو سے زائد آتش بازی کے پٹاخے اور گو لے بر آمد کر لئے ۔پولیس نے پانچ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :