ڈاکٹر معراج الہدیٰ کی کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

بدھ 2 مئی 2018 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں حسن عباس صدر اور عاجز جمالی کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جمہوریت کے فروغ، اظہار رائے کی آزادی اور مظلوموں کی داد رسی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔