کراچی ،ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری شہید ملت سینٹر اور روٹری کلب آف کولاچی کے اشتراک سے ریلی نکالی گئی

بدھ 2 مئی 2018 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری شہید ملت سینٹر اور روٹری کلب آف کولاچی کے اشتراک سے عالمی یوم ارض یعنی -" ارتھ ڈی" کے حوالے سے ریلی شریف آباد سے شہید ملت روڈ تک نکالی گئی۔ ریلی میں مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ جاوید علی میمن، اسپیشل گیسٹ ، روٹری انٹرنیشنل 3271 ڈسٹرکٹ کے گورنر اویس کوہاری، سینیٹر عبدالحسیب خان، نامزد ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، فرید زیدی، ڈاکٹر صبیحہ عیسیی ، ڈاکٹر فرح زیدی، پروفیسر ڈاکٹر شاہنہ کاظمی، فہد سکندر،پی اے سی سی سید مخدوم علی ریاض ،ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری سائوتھ زون کی ہیڈ ڈاکٹر نیئر، تسلیم احمد ، فراز احمد ، علی حفیظ، فاروق ڈیڈھی ، ڈاکٹر آفتاب امام، اسپیشل برانچ ایس ایس پی سائوتھ حسنات اور مختلف اسکولز کے طالبات و سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی جاوید علی میمن نے کہا کہ پورے زمین کی حیات ہیں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہم زمین کی حفاظت اور اس کی آفادیت سے عوامی شعور کو بیدار کرنا ہوگا۔ جب ہم زمین کی بقا اور ماحول کو بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ زمین کی بقا میں ہی ہماری بقا ہے زمین کی حفاظت کے ذریعے ہم قدرتی ماحول کو نہ صرف بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی کو بھی فروغ دے کر اپنے مستقبل کو مانباک بنا سکتے ہیں۔

زمین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ نے اس دنیا کو بہت خوبصورت بنایا ہے ہمیں اس برباد ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اویس کوہاری نے کہا کہ اگر ہم نے آج زمین پر رحم اور اس کی حفاظت نہ کی تو کل ہمیں سے رحم کی توقع نہیں رکھنی چاہیے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی رونما ہو رہی ہے جس کی وجہ سے زمین کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہے قدرت کے توازن رکھا ہماری ذمہ داری ہے۔

نامزد ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ درخت ہماری بقاء کی ضامن ہیں درخت جہاں ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں وہیں زمین کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کا تحفظ بھی کرتے ہیں۔ زمین کو محفوظ رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے۔ فرید زیدی نے کہا کہ کم از کم زمین پر بسنے والے ہرفرد کو ایک ایک پودا ضرور لگانا چاہیے تاکہ ہم ماحول دوستی اپنا اور اپنی آنے والے نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ ریلی کے اختتام پر شہید ملت میں عبدالحسیب خان ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، فہد سکندر اور دیگر نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اور نامز د ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے مہمان خصوصی اور اسپیشل گیسٹ میں پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور پرتکلف ناشتہ کا اہتمام کیا گیا۔