سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 2 مئی 2018 17:54

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر کی درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ عدالت میں فریقین کے وکلاء نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کیے ۔

(جاری ہے)

دلائل میں وکلاء کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی ضمانت طبی بنیادوں پر جبکہ عاصم ، سکندر اور حنیف کی ضمانت کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے ۔ عاصم اور حنیف کمپنی کے ملازم ہیں ۔ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی ۔ نیب نے ریفرنس میں بہت غلطیاں کی ہیں ۔ کمپنی ڈائریکٹر اور ذیلی کمپنیوں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل پر ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ عدالت میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ، مسعود ہاشمی ، عاصم سکندر اور حنیف نے درخواست کی ضمانتیں دائر کرا رکھی ہیں ۔