لاہور میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین سمٹ لائف اسٹائل فٹنس سنٹر کا افتتاح

بدھ 2 مئی 2018 18:00

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان میں اسٹرینتھ ٹریننگ اور فیٹس لاس کے اسپیشلسٹ سمٹ(SUMMIT) لائف اسٹائل کے جدید ٹیکنالوجی سے مزین فٹنس سنٹر کا لاہور میں افتتاح ہوگیا ، ڈی ایچ اے لاہور میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں معروف کرکٹ لیجینڈ محمد یوسف نے اس فٹنس سنٹر کا افتتاح کیا ، پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا فٹنس سنٹر ہے جہاں سازگار روحانی ماحول میں تھری ڈی باڈی اسکیننگ،جنیاتی ڈی این اے ٹیسٹنگ اور بنیادی جم کی سہولیات سمیت سرٹیفائیڈ Kettlebellٹریننگ کی سہولت بھی حاصل ہوگی، افتتاحی تقریب کے موقع پر سمٹ لائف اسٹائل کے مالک اور ماسٹر ٹرینر جاوید سعید نے اس فٹنس سنٹر میں استعمال کی جانیوالی جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور حاضرین کے سامنے تھری ڈی باڈی اسکیننگ اور جنیاتی ڈی این اے ٹیسٹنگ کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا ،ان ٹیسٹ کی مدد سے جسم کی قوت اور شکل کے حصول کیلئے کلیدی معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں،فٹنس سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کرکٹر محمد یوسف نے فیتہ کاٹ کر کیا اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے مولانا یوسف خان اور دیگر مہمانان گرامی کے ساتھ ملکر خصوصی دعا بھی کی ، اس موقع پر محمد یوسف نے شرکاء سے خطاب میں اپنے کیریئر سے متعلق بیان کیا اور صحت مندانہ زندگی کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی ۔