کالا باغ ڈیم منصوبہ کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

بدھ 2 مئی 2018 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) کالا باغ ڈیم منصوبہ کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ شہری ملک عابد حسین نے ایڈووکیٹ غازی علم الدین کی توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت پانی و بجلی، مشترکہ مفادات کونسل اور چیئرمین واپڈا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ زرعی شعبے اور بند انڈسٹری بحالی کے لیے کالا باغ ڈیم کا بننا بہت ضروری ہے۔ کالا باغ نہ بننے کی وجہ سے 35 ایکٹر ملین فٹ سے زائد پانی اور 70 عرب سے زائد رقم کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے ۔ کالا باغ ڈیم منصوبہ کو مکمل کرنے سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو حکومت نے سیاسی بنیادوں روک رکھا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کالا باغ ڈیم کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دے۔