کراچی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا ٹیلیفون پر رابطہ

جماعت اسلامی کے دفتر پر نا خوش گوار واقعے پر اظہار افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار واقعہ کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،یقین دھانی

بدھ 2 مئی 2018 20:07

کراچی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن نے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے گذشتہ روز جماعت اسلامی کے دفتر پر ہونے والے نا خوش گوار واقعے پر اظہار افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں قیام امن کی خاطر کسی بھی قیمت پر تصادم کی سیاست کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس لئے واقعہ میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ کراچی میں امن و امن کی بحالی ہرپاکستانی کی خواہش و ضرورت ہے کیونکہ اس کے اچھے و خراب اثرات پورے ملک پر پڑتے ہیں۔ کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے تصادم و تشدد والی سیاست کے خاتمے کیلئے ہر جماعت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایسے شر پسند عناصر کو اپنی صفوں سے نکالنا پڑے گا جو معاشرے میں عدم برداشت اور انارکی کا باعث بن رہے ہیں ۔#