فلم 'رستم' کاسٹیوم تنازع: اکشے کمار اہلیہ ٹوئنکل کی حمایت میں بول پڑے

بدھ 2 مئی 2018 21:45

فلم 'رستم' کاسٹیوم تنازع: اکشے کمار اہلیہ ٹوئنکل کی حمایت میں بول پڑے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار فلم 'رستم' میں پہنی گئی بھارتی بحریہ کی وردی کی نیلامی کے اعلان پر ہونے والی تنقید پر اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی حمایت میں بول پڑے۔اس جوڑے کا کہنا تھا کہ وردی کی نیلامی کا مقصد اس سے وصول ہونے والے پیسوں کو جانوروں کے تحفظ پر خرچ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز اکشے کمار نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں بھارتی میڈیا نے ان کی اہلیہ پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے سوال کیا۔

جس پر اکشے نے جواب دیا، میں اپنی بیوی کو سپورٹ کرتا ہوں، وہ فلم کا کاسٹیوم ہے جسے ایک اچھے مقصد کے لیے نیلام کیا جارہا ہے اور ہم نے اس اعلان کی وجہ بھی واضح کی تھی'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ میں نے یا میری بیوی نے کچھ غلط کیا ہے، اگر اس سے کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔۔

متعلقہ عنوان :