ضلع ناظم پشاور نے ڈینگی سے بچائو کیلئے جاری مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی،روزانہ کی بنیاد پررپورٹ طلب

بدھ 2 مئی 2018 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت ڈینگی سے بچائواور اب تک کئے گئے اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر گل محمد ، ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین شمس الباری ،ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاص ،ڈاکٹر اقتدار احمد ڈائریکٹر اے کے ایچ ، ڈائریکٹر الائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ اوردیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈ ی ایچ او پشاور ڈاکٹر گل محمد کے بتایا کہ لاروے کے خاتمے کیلئے یکم جنوری 2018 ء سے جاری مہم کے دوران حساس یونین کونسلز جن میں تہکال ،شیخ آباد، دین بہار ، سفید ڈھیری ، کاکشال، نحقی ، بڈھ بیر ،سول کوارٹرز میں مہم کے دوران 2 لاکھ 51 ہزار گھروں میں لاروے کو ختم کیا گیا جبکہ ان علاقوں میں عوامی آگاہی مہم بھی زوروشور سے جاری ہے اسکے علاوہ غیر سرکاری تنظیم ہیپلنگ ہینڈ کی جانب سے بھی موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے اقدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈینگی سے بچائوکیلئے مہم میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی جبکہ حفظ ماتقدم کے طور پر بڑے ہسپتالوں کے علاوہ ضلع پشاورکے تمام کیٹیگری ڈی ہسپتالوں میں بھی خصوصی ڈینگی ڈیسک قائم کرنے کے احکامات جار ی کردئیے ، اسکے علاوہ ضلع ناظم نے عوامی آگاہی مہم میں بھی تیزی لانے کے احکامات جاری کئے جبکہ ڈی ایچ او پشاور کو ڈینگی کے خاتمے کیلئے غیر سرکاری تنظیم ہیپلنگ ہینڈ کے ساتھ بھرپورمعاونت کے احکامات جاری کردئیے ضلع ناظم نے واضح کیا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئ, کارلائے جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلافآر ایس او کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی ضلع ناظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی بہترین تعاون اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے بہترین تعاون کی بدولت ڈینگی سے نجات حاصل کرینگے ۔