سال رواں کے 4ماہ میں 314مطلوب اشتہاری گرفتار کرلئے ہیں،کوہاٹ پولیس
بدھ 2 مئی 2018 20:34
(جاری ہے)
مختلف مقامات پر کارروائیوں میں اسلحہ و منشیات سمگلر نیٹ ورک کے درجنوں ارکان کو حراست میں لیکر گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا اور منشیات فروشوںکے خلاف زیادہ تعداد میں مقدمات درج کئے گئے۔
ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے دفتر سے جاری سال 2018ء کے پہلے چار مہینوں کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں مطلوب اشتہاریوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے نتیجے میں دہشتگردی،اغواء،بھتہ خوری اور قتل و اقدام قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 314خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ شہر اور مضافاتی علاقوںمیں ٹارگٹڈ مقامات پرچھاپہ مار کارروائیوں اور خصوصی ناکہ بندیوں کے دوران وی وی ایس،آئی وی ایس اور سی آر وی ایس موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو لاکھ سے زائد افراد اور مختلف قسم کی چھوٹی بڑی ایک لاکھ تیس ہزار گاڑیوں کی موقع پر چھان بین کی گئی اور ان کاروائیوں میں 5254مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ گاڑیوںکی چوری روکنے کے پیش نظر مختلف قسم کی اکیس سو مشکوک گاڑیاں چھان بین کیلئے تحویل میں لیکرمتعلقہ قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ۔شہر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کی غرض سے جاری کریک ڈائون میںسفری وشناختی دستاویزات نہ رکھنے والے 33افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انکے خلاف غیر قانونی قیام کی پاداش میں متعلقہ قانون کے تحت مقدمات درج کرکے ملک بدر کرنے کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال روا ں اسلحہ ومنشیات کے خلاف کامیاب مہم کے دوران گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تعداد میں خطرناک ہتھیار اور منشیات پکڑے گئے ہیں اور اسلحہ ومنشیات سمگلر نیٹ ورک کے متعدد ارکان کے خلاف زیادہ تعداد میں مقدمات درج کئے گئے ۔سال رواں کی چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ کی ر و سے مختلف کارروائیوں میں پکڑے گئے بارودی مواد اور اسلحہ ومنشیات میں 4دستی بم،366میرج بم،7کلو گرام بارود،17ڈیٹونیٹرز،72کلاشنکوف،23کلاکوف،4سٹین گن،60رائفل،203بندوق،750پستول،مختلف قسم کے 45000کارتوس، 1454چارجرز،400کلو گرام چرس،25کلو گرام ہیروئن،7کلو گرام افیون،2کلو گرام آئس اور 90بوتل شراب شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی سالوں کی نسبت سال رواں دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔بھتہ خوری،اغوائیگی،سٹریٹ کرائمز،ڈکیتی اور رہزنی کا سو فی صد 100%قلع قمع کیا گیا ہے۔سال رواں کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کرایہ کے گھروں میں مقیم سینکڑوں افراد کے کوائف چیک کرتے ہوئے مقامی تھانوں سے رجسٹریشن کئے بغیر 73افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ہیںجبکہ حساس اور آسانی سے ہدف بننے والے مقامات کی انتطامیہ کو بار ہا تاکید اور سیکیورٹی ایڈوائیزری جاری کرنے کے باوجودعملدرآمد نہ کرنے پر ان مقامات کی انتطامیہ کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 10مقدمات درج کئے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.