ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ نے با رہ منحرف ارکان قومی و صوبائی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی بارہ منحرف ارکان میںتین قومی اسمبلی اور9 صوبائی اسمبلی کے اراکین شامل

بدھ 2 مئی 2018 20:52

ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ نے با رہ منحرف ارکان قومی و صوبائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ کی جانب سے با رہ منحرف ارکان قومی و صوبائی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی،بارہ منحرف ارکان میںتین قومی اسمبلی اور9 صوبائی اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ا یم کیو ایم فاروق ستار گروپ نے الیکشن کمیشن میں دو درخواستیں دائر کر دیں۔

ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کی جانب سے بارہ منحرف ارکان قومی و صوبائی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ،بارہ منحرف ارکان میںتین قومی اسمبلی او9 صوبائی اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔ منحرف اراکین میں ایم این اے مزمل قریشی،محبوب عالم اور ڈاکٹر فوزیہ حمید جبکہ صوبائی اسمبلی کے اراکین میں ہیر سوہو۔

(جاری ہے)

ناہید بیگم اور نائلہ منیر کے نام شامل ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے ارکان میں سیف الدین خالد۔ محمد کامران۔ محمد سلیم۔ سید انور رضا۔ مس سمیتہ۔ اور محمد یوسف بھی منحرف ارکان میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان نے اس سے قبل بھی تیرہ منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی ایک اور درخواست میںکہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کی ان ہائوس تبدیلی سے متعلق عبوری حکم جاری کرے۔

ذرائع کے مطابق منحرف ارکان سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان سے منحرف ارکان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دئیے ہیں۔