Live Updates

ن لیگ کا صادق آباد میں جلسہ،مریم نواز کیلئے سونے کا تاج تیار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مئی 2018 18:22

ن لیگ کا صادق آباد میں جلسہ،مریم نواز کیلئے سونے کا تاج تیار
صادق آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز کو صادق آباد میں سونے کا تاج پہنایا جائے گا، مریم نواز کیلئے سونے کا تاج اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی کانجی رام نے تیار کروایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن آج صادق آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ عوامی جلسے سے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گی۔

(جاری ہے)

صادق آباد میں ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے مسلم لیگ ن کی قیادت کا والہانہ استقبال کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ اقلیتی رکن اسمبلی کانجی رام نے مریم نواز کیلئے سونے کا تاج تیار کروا لیا۔ مریم نواز کو استقبال کے وقت10تولے سونے سے تیار کردہ سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔ اس سے قبل بھی مریم نواز کو پنجاب کے متعدد شہروں میں عوامی جلسوں کے موقع پرسونے کا تاج پہنایا جا چکا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات