وٹامن ڈی کم درجے خوارک کا شکار بچوں کے وزن اور ذہنی نشوونما میں اضافہ کر سکتی ہے،
پنجاب یونیورسٹی اور برطانوی سائنسدانوں کا مشترکہ تحقیق میں انکشاف
بدھ 2 مئی 2018 22:19
(جاری ہے)
کوئین میری یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کے پروفیسرایڈریان مارٹینو نے کہا ہے کہ یہ انسانوں میں اپنی نوعیت کا پہلا کلینیکل تجربہ ہے جس سے ظاہر ہوا ہے کہ وٹامن ڈی ذہنی نشوونما میں اثرا انداز ہوتی ہے اور وٹامن ڈی مرکزی اعصابی نظام پر اہم اثرات چھوڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم پاکستان میں بڑے پیمانے پر مزید تجربے کریں گے اور یہ بھی جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا وٹامن ڈی کی ہائی ڈوز ایسے بچوں کی شرح اموات میں کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے جو کم درجے والی خوراک کا بری طرح شکار ہیں۔ اپنے بیان میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کہا ہے کہ یہ تحقیق بچوں میں مال نیوٹریشن پر قابو پانے کے لئے صحت کی وفاقی و صوبائی وزارتوں کے لئے معاون ثابت ہو سکتی ہے اس تحقیق کو ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فنڈ کیا گیا ہے اور یہ تحقیق معروف جریدے امریکن جرنل اور کلینیکل نیوٹریشن میں شائع بھی ہو چکی ہے۔ تحقیق کے مطابق پاکستان میں چودہ لاکھ بچے شدید قسم کی مال نیوٹریشن کا شکار ہے جس سے ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما پر اثر پڑ رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
آئندہ بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.