آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جیت یقینی ہے،فرزندوزیر

بدھ 2 مئی 2018 22:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزندوزیر نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے حالیہ کامیاب جلسوں کے بعدپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیاہے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جیت یقینی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دورحکومت میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے آوازاٹھائی ہے یہی نہیں مرکزسمیت چاروں صوبوں کو یکساں حقوق دئیے لوگ آج بھی پیپلزپارٹی کی حکومت کے اچھے کاموں کو یاد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کارکنوں پر زوردیاکہ آپس کے اختلافات ختم کرکے آئندہ عام انتخابات کیلئے ابھی سے تیاری شروع کریں کیونکہ 2018الیکشن میں ہماری جیت یقینی ہے۔