عوامی نمائندوں ،لیزان کمیٹیوںکی تعاون سے پولیس اور عوام کے درمیان کھلی کچہریوں کے ذریعے فاصلوں کو ختم کرینگے، ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال

بدھ 2 مئی 2018 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) عوامی نمائندوں ،لیزان کمیٹیوںکی تعاون سے پولیس اور عوام کے درمیان کھلی کچہریوں کے ذریعے فاصلوں کو ختم کرینگے۔ جرائم کی خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کا کرداربھی اہمیت کاحامل ہے ۔ تھانہ کلچر کو عوام کی توقعات کے مطابق برئوئے کار لایا جائے گا۔عوامی مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنا کیپیٹل سٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی آر سی کا قیام اس سلسلے کی کڑی ہے۔ تھانوں کی سطح پر عوام کیساتھ اچھے اخلاق کا برتائو کیا جائیگا ہوائی فائرنگ ،آتش بازی اور عوام کو تکلیف دہ تقریبات کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رو ز تھانہ انقلاب میں ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی سربراہی میں ایس پی صدر سرکل شوکت خان،ڈی ایس پی بڈھ بیر یاسین خان،ڈی ایس پی صدر سرکل احسان شاہ اورصدر سرکل کے تمام ایس ایچ او ز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدر سرکل کے تھانہ انقلاب میں PLC ممبران،ڈسٹرک ناظمین ،کونسلر اور معززین علاقہ کے ساتھ کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا گیا جس میںسابقہ ناظم ذکاء اللہ ،اسلام شاہ ناظم ارمڑ پایان ،عاطف خلیل نائب ناظم ، حاجی الماس خان خلیل ،شفیع حسین،حاجی رحمت جنرل کونسلر ،زاہد خان ،بہادرر شیر ڈسٹرکٹ ممبر سربند،عباداللہ کونسلر ،بخت جمال ،حاجی عالم خطاب ،الف خان ،کریم خان ،احسان اللہ و دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

عوامی نمائندوں نے فرداًً فرداًً اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو اپنے علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا جن کو ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں لیزان کمیٹیوںکی تعاون سے پولیس اور عوام کے درمیان کھلی کچہریوں کے ذریعے فاصلوں کو ختم کیا جائے گا۔

جرائم کی خاتمے کیلئے پولیس اور عوام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تھانہ کلچر کو عوام کی توقعات کے مطابق بروئے کار لائینگے ۔کھلی کچہر ی کا مقصد پولیس سے متعلق مسائل کو آپ کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔عوام کے اجتماعی مسائل کوفوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرینگے۔پولیس کاکام عوام کی خدمت کرنانہ کہ عوام کو زحمت دینا ہے۔ پختون روایات کے مطابق عوام کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتائو کیا جائیگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے مسائل کو منصفانہ طریقے سے حل کرینگے تھانوں کی سطح پر عوامی نمائندوں اور معزز شہریوں کے عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائیگا ۔ہوائی فائرنگ ،آتش بازی اور عوام کو تکلیف دہ تقریبات کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی جبکہ اس ضمن میں عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی کی بدولت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہو رہے ہیں ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی صاحب نے واضح کیا کہ عنقریب صدر سرکل کے حدود میں بھی ڈی آر سی کا قیام عمل میں لایا جائیگا تاکہ عوام کے مسائل پختون روایات کے مطابق ان کے دہلیز پر حل ہوسکے ایس ایس پی صاحب نے علاقہ عمائدین کو لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر اپنا کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :