ہمارے اکابرین نے جو انکشافات اور خدشات ظاہر کئے تھے آج وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں ،انجینئر زمرک خان اچکزئی

سیاسی قیادت ایک دوسرے کو برا بلا کہنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دے کر ملک اور عوام کے حقیقی معنوں میں خدمت کرے،عوامی نیشنل پارٹی ایک سوچ اور نظریہ والی جماعت ہے ،پارلیمانی لیڈراے این پی

بدھ 2 مئی 2018 23:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک سوچ اور نظریہ والی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک بہت بڑی قوت بن کر عوام کے خدمت کرینگے ہمارے اکابرین نے جو انکشافات اور خدشات ظاہر کئے تھے آج وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک میں سیاسی کلچر کو تباہ کیا جا رہا ہے ہم سمجھتے ہیں کیہ جمہوری روایات کی منافی ہے اور سیاسی قیادت ایک دوسرے کو برا بلا کہنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دے کر ملک اور عوام کے حقیقی معنوں میں خدمت کرے انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست تمام سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے اور اب تک کسی کے خلاف کچھ نہیں بولا اور جمہوری روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے پرامن اور جمہوری سیاست کی ہے جس کی وجہ سے آج دنیا بھر کے سیاسی قیادت ہماری قیادت کے نقش قدم پر چل کر دنیا بھر میں عدم تشدد کے فلسفے پر گامزن ہے انہوں نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں چار سالوں کے دوران عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے روایات کے منافی ہے کہ چار سال اقتدار میں رہنے کے بعد آج ان کو عوام یاد آنے لگے انہوں نے کہا ہے کہ آنیوالے دور عوامی نیشنل پارٹی ہے اور عام انتخابات میں دیگر ہم خیال جماعتوں سے مل کر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے خیبر پختونخوا کی طرح کراچی اور بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اور عوام کے ساتھ کئے گئے جھوٹے وعدے کرنے والوں کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے بجٹ پیش کر کے جس طرح عوام کیساتھ ریلیف کے دعوے کئے وہ سب کے سب جھوٹے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کر کے عوام کو ریلیف دی جائے۔